حیدرآباد۔27اکتوبر(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ ریاستی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے
ہوئے تحریک تلنگانہ میں حصہ لینے والے تمام افراد پر درج شدہ تمام کیسوں
کو معاف کرتے ہوئے اہم اعلامیہ
جاری کی ہے۔ چنانچہ ٹی آر ایس نے انتخابات
سے قبل تمام کیسوں کی معافی کے لئے عوام سے وعدہ کی ہے۔اندازہ لگایا جا رہا
ہے کیسوں کی معافی کے مرحلہ کی تکمیل کے لئے ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔